Type to search

Coronavirus بین الاقوامی خبریں شو بز

کرونا فنڈز جمع کرنے کیلئے ہولی وڈ اداکاراؤں کی نیم عریاں اور برہنہ تصاویر فروخت کرنے کا اعلان

ہولی وڈ کے فلم ساز اور معروف فوٹوگرافر سلیگر نے سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کرونا فنڈز جمع کرنے کا منفرد پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت مختلف اداکاراؤں کی 25 تصاویر کو فروخت کر کے امدادی رقم حاصل کی جائے گی۔

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق مارک سلیگر کی جانب سے کھینچی گئی جن تصاویر کو فروخت کیا جائے گا، ان میں معروف اداکارہ جینیفر آنسٹن کی 1995 میں لی گئی گئی نیم عریاں تصویر بھی شامل ہے۔

کرونا سے نمٹنے کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں جو 25 تصاویر فروخت کی جائیں گی، ان میں سے زیادہ تر نیم عریاں جب کہ کچھ بلکل برہنہ تصاویر بھی شامل ہیں۔

جینیفر آنسٹن نے بھی اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کی ایک تصویر بھی برائے فروخت ہے۔ اداکارہ نے اپنی نیم عریاں تصویر کو کرونا فنڈز کے تحت فروخت کرنے کے سلسلے میں پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ تصاویر کی فروخت سے ملنے والی رقم مفت کرونا کے ٹیسٹ کرنے والی ایک تنظیم کو فراہم کی جائے گی۔ جینیفر آنسٹن کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو 10 لاکھ تک کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔

تصاویر کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور تصاویر کو وہی تنظیم فروخت کرے گی جسے یہ رقم دی جانی تھی، تاہم مذکورہ تنظیم کو تصاویر فروخت کرنے میں دیگر دو تنظیمیں بھی معاونت فراہم کریں گی۔

جینیفر آنسٹن کی مذکورہ تصویر کی ابتدائی رقم 6500 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ اسی طرح مہم کے دوران دیگر اداکاراؤں کی بھی 24 نیم عریاں اور برہنہ تصاویر کو فروخت کیا جائے گا اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم کو فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *