Type to search

Coronavirus خبریں سیاست

شہباز شریف کو پاک فوج کے سابق چیف جنرل راحیل شریف کا ٹیلی فون

مسللم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ ایسے میں انہیں انکی مزاج پرسی کے لئے اعلیٰ شخصیات کے فون آرہے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسی شخصیات ہیں جن کے ٹیلی فونز کے معاملے میں بہت سے سیاسی مضمرات ہوا کرتے ہیں۔

اب پاکستان کے سابق آرمی چیف اور اس وقت اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے شہباز شریف کو فون کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل نے شہباز شریف سے انکی خیریت دریافت کی اور دعا کی اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

3 روز قبل پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ان سے فون کر کے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی تھی۔

جبکہ چین کے سفارت خانے کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تہنیتی پیغام جاری ہوا اور ان کے علاج کے لئے تعاون کی پیش کش بھی کی گئی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *