Type to search

خبریں

‘سنتھیا رچی رحمان ملک کے خلاف ریپ الزامات کے کوئی واقعاتی شواہد بھی نہیں دے سکیں’: اسلام آباد پولیس

امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی  پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف ریپ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست رد کرتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد انھوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے  جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ انکار شواہد نہ ہونے کی بنا پر کیا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانون کے تحت ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسلام آباد کی سیکریٹریٹ پولیس نے اپنی تفتیشی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی بلاگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور ان میں ایسا کوئی مصدقہ مواد نہیں تھا کہ اس پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *