Type to search

خبریں سیاست

ندیم افضل چن کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی اطلاعات، ڈاکٹر شہاز گل کی تردید

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی تعاون ندیم افضل چن کے حوالے سے خبر ہے کہ انہوں نے پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ اس حوالےسے نیوز چینل جی جی این این کی خبر کے مطابق انہوں نے تحریک انصاف سے استعفیٰ دیا ہے اور وہ اب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اس حوالے سے نیا دور نے اپنے ذرائع سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب کے دوران ان سے ملنے کی کوشش کی تھی جو بارآور ثابت نہ ہو سکیں تھیں تاہم وہ اس میں مصروف تھے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے تمام اطلاعات کی تردید کرتی ہوئی ٹویٹ کی ہے کہ  ان کی ندیم افضل سے بات ہوئی ہے انہوں نے کسی بھی ایسی اطلاع کی تردید کی ہے۔ وہ ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *