Type to search

بڑی خبر خبریں

آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے لئے 45 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ نے پاکستان کی  انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے لئے پینتالیس ایکٹر اراضی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آج کابینہ کی  اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔ یہ زمین اسلام آباد کے نواح میں جگیوٹ فارم نامی علاقے کے قریب ہی دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ ہی آئی ایس آئی ڈایریکٹوریٹ میں مواصلاتی نظام کی نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 1 ارب 66  کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ جبکہ ڈیفینس کمپلیکس میں ایک سپیشل بچوں کے لئے تعلیمی ادارے کی تعمیر کے لئے بھی پچاس کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں رقم، اسباب اور وسائل کی کمی کا عذر پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اس سال تنخواہوں میں اضافے سمیت عوامی منصوبوں پر کوئی نئی رقم کا خاطر خواہ خرچ نہیں شامل کیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *