Type to search

خبریں سیاست

جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا جس کا بدلہ اسد عمر نے جہانگیر ترین کو پارٹی قیادت کے حلقے سے نکلوا کر لیا:فواد چوہدری کا انکشاف

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے اسد عمر کو وزارت خزانہ سے فارغ کروایا تھا اور اس کا بدلہ اسد عمر نے دوبارہ طاقت میں آکر جہانگیر ترین سے لیا۔ اور انہیں عمران خان  سے انہیں دور اور طاقتور قیادت کے حلقے سے نکلوا باہر کیا۔  انہوں نے اعتراف کیا کہ اس آپسی رسہ کشی سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے اور یہ رسہ کشی پارٹی کی اعلی قیادت میں موجود ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسی وجہ سے عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے یہ سب سینئر صحافی سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *