Type to search

انصاف خبریں

باپ اور بیٹے پر حملے کی پاداش میں ریچھ کو اقدام قتل کے مقدمے کے تحت موت کی سزا

قانون کو بھی آئے روز انوکھے معاملات سے نبر آزما ہونا پڑا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ اب سامنے آیا ہے جس میں ایک ریچھ پر اقدام قتل کا مقدمہ کیا گیا تھا جس کے تحت اسے پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں ماؤنٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *