Type to search

انٹرٹینمنٹ انسانی حقوق جرم خبریں خواتین

مشہور اداکار عمیر رانا پر طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

لاہور گرائمر سکول میں طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کیس کی باز گشت ابھی تھمی نہیں اور اب اس میں ایک نیا اور بڑا پڑاو آیا ہے۔ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کا مشہور نام اداکار عمیر رانا پر طالبات نے انکو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمیر رانا ایل جی ایس لاہور میں ڈرامہ کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان پر الزام عائد کرنے والی متعدد طالبات نے کہا ہے کہ عمیر رانا نے ڈرامہ کلاس پریکٹس کے دوران اپنی معیوب باڈی لینگوئج، دیکھنے کے گھن انگیز انداز اور جنسی ترغیبات پر مبنی غیر مناسب میسجز بھیجے۔

عمیر رانا کی بیوی مائرہ رانا بھی ایل جی ایس انتظامیہ میں کام کرتی ہیں ان طالبات نے انکے حوالے سے دعوی’ کیا ہے کہ جب بھی وہ ان کے پاس انکے شوہر اور ایک سکول ٹیچر کی درخواست بطور انتظامیہ لے کر گئیں تو انہوں نے اس سب کو انکے مختص لباسوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انکو ڈانٹ ڈپٹ کی۔

طالبات نے بتایا کہ مائرہ رانا نے انہیں آئندہ کوئی ایسی شکایت انکے پاس نہ لانے کو کہا۔ مجموعی طور پر ان پر اپنے شوہر کے جرم کو چھپانے اور بطور ایل جی ایس انتظامیہ کے فرد کے اپنے ادارے کے ملازم استاد کے غیر مناسب رویئے کی اعانت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

طالبات کی جانب سے میسجز کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

بی بی سی نے ایل جی ایس جنسی حراسگی کیس کے حوالے سے لکھا کہ جب مائرہ رانا سے موقف جاننے کی کاوشش کی گئی تو جواب موصول نہیں ہوا۔ جب کہ نیا دور کی ایسی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہوئیں۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. Amber Shoaib جولائی 1, 2020

    ہمارے ملک میں دکھاے جانے والے ڈرامے پروگرام سب اس بیماری کا بڑا حصہ ہیں عمیر صاحب اپنی بہو پہ نظر رکھتے رکھتے اس کردار میں اتنا ڈوبے کہ باہر دنیا میں بھی یہی کچھ کرنے لگے بہت ہی شرمناک بات ہے

    جواب دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *