Type to search

خبریں قومی معیشت

یورپی یونین نے پی آئی اے پروازوں پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی

یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائن کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے کے یورپی ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی رات 12 بجے یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق ہو گیا۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکے گی۔

اس سلسلے میں حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کے نتیجے میں اس معطلی کو جلد از جلد بحال کروایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہو گئی ہیں۔ پی آئی اے کی بکنگ رکھنے والے مسافر اسے مؤخر کرواسکتے ہیں یا چاہیں تو ریفنڈ حاصل کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے نتیجے میں یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملے اور فیصلے کے خلاف 2 ماہ میں اپیل دائر کی جاسکے گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *