Type to search

خبریں سیاست

وسیم اکرم پلس پنجاب سے ن لیگ کو مائنس کرنے کے درپے: 6 لیگی ایم پی ایز کی عثمان بزدار سے ملاقات

آج کل ایک جانب تو مائنس عمران خان فارمولے کی باز گشت نے سیاسی میدان میں ارتعاش برپا کر رکھا ہے مگر دوسری جانب ملک کے سیاسی لحاظ سے سب سے اہم صوبے پنجاب میں موجود وزیر اعظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جیسے بازی پلٹنے کے لئے کھیل رہے ہیں۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عثمان بزدار سے 6 ن لیگی ایم پی ایز نےملاقات کی ہے جبکہ ایک پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی نے بھی ملاقات کی ہے۔  ان اراکین میں (ن) لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس اور  محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ سے ملے۔

 جیو نیوز کے مطابق لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 ارکان اسمبلی وزیراعلی سے ملے اور انہوں نے یہ ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بھی ایک رکن وزیراعلی پنجاب سے ملاہے، ہم نے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے قیادت کو سفارش کردی ہے۔

یاد رہے یہی ایم پی ایز پہلے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو مارچ 2020 میں مل چکے ہیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *