Type to search

احتجاج خبریں سیاست قومی میڈیا

بریکنگ نیوز: پیمرا دفتر کے باہر چینل 24 نیوز کے صحافیوں پر پولیس تشدد اور ہوائی فائرنگ

اسلام آباد میں پیمرا دفتر کے باہر پولیس اور پیمرا سیکیورٹی اہلکاروں کا چینل 24 نیوز کے صحافیوں پر تشدد، پولیس اور پیمرا سیکیورٹی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج چینل 24 نیوز کے ملازمین اور صحافتی تنظیموں نے چینل کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، صحافی پیمرا گیٹ پر احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ اچانک اسلام آباد پولیس اور پپمرا کے گارڈز نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا۔

اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جبکہ پیمرا کے اندر سے گارڈز نے فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس وقت پیمرا کے ملازمین دفتر کے اندر محصور ہیں جبکہ صحافی مظاہرین اور چینل 24 نیوز کے ملازمین پیمرا گیٹ کے سامنے بیھٹے ہیں، جس کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔

پیمرا کے باہر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بھی پیمرا آفس پہنچ گئے ہیں۔

 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *