Type to search

خبریں سیاست قومی

’’پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت اب عمران خان حکومت کے خلاف ایک ہی صفحے پر ہے‘‘

آج پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ اب وہ عمران خان حکومت کے خلاف ایک ہی صفحے پر ہیں۔

نیا دور ذرائع کے مطابق میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کے برعکس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے حکمران جماعت کے خلاف ایک ہی صفحے پر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر پرسن بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے قریبی ذرائع نے نیا دور کو کنفرم کیا کہ اب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت حکمران عمران خان کے خلاف ایک ہی صفحے پر ہیں۔

نیا دور سے بات کرتے ہوئے دنوں سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت نے بھی اس خبر کی تصدیق کی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *