Type to search

خبریں سیاست قومی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا، اور ناسازی طبیعت کے باعث انہیں ڈرپ بھی لگائی گئی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد طبیعت ناساز ہوئی، جب کہ رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *