Type to search

جرم خبریں خواتین

راولپنڈی میں بیٹے کا بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر بدترین تشدد، بہن کو بھی زدو کوب کیا، ویڈیو وائرل

  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

ٹویٹر پر اس وقت #zobiameer  ٹاپ ٹریینڈ ہے جس کے تحت تقریباً 30 ہزار سے زائد ٹویٹس کی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اس ٹرینڈ کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ  ایک دل خراش ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں ایک شخص ایک ادھیڑ عمر خاتون کو ایک کمرے کے فرش پر لیٹا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور انکے بارے میں غلیظ الفاظ اور گالیوں کا استعمال کر رہا ہے۔

تاہم کچھ ہی دیر میں تفصیلات واضح ہوجاتی ہیں کہ  راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آئے اس واقعے میں در اصل  ظالم بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ارسلان نامی اس شخص کی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا بیان اس کی بہن زوبیا نے ویڈیو کی صورت میں دیا۔ 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں اور  پھر بیٹے اور بہو نے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کر فرار ہوگیا تاہم متاثرہ خاتون زیرعلاج ہیں جن کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔

ایس پی راول کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اوراس کی بیوی کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

تاہم ایک اور سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک خاتون جو خود کو ارسلان کی بیوی بتا رہی ہیں دعویٰ کرتی ہیں کہ زوبیا میر انکے خاوند کی سوتیلی بہن ہیں۔ جب کہ معاملہ جائیداد کا ہے اور یہ ہمیں پھنسانے کے لئے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

اس حوالےسے سوشل میڈیا پر سلیبریٹیز اور عام صارفین نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

صارفین نے کہا کہ اپنی ماں کو چند ٹکوں کی خاطر زد و کوب کرنے والوں کے لئے دوزخ کا آخری گڑھا ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *