Type to search

انصاف خبریں سیاست قومی میڈیا

شہباز شریف کے داماد علی عمران نے ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے داماد علی عمران نے لندن میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

جیو نیوز سے حاصل تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے داماد علی عمران نے لندن میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

اس حوالے سے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے بتایا کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران نے آج سے ڈیڑھ سال قبل برطانوی اخبار ڈیلی میل میں صحافی ڈیوڈ روز کے آرٹیکل میں لگائے گئے الزامات پر لندن میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی عمران نے اخبار میں لگائے گے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *