Type to search

احتجاج خبریں سیاست قومی

اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، علی زیدی

  • 12
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
    12
    Shares

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بارش کے باعث کراچی کی ہونے والی صورتحال پر صوبائی حکومت پیپلز پارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ  بہت ہوگیا، اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا کیوں کہ اس وقت کیا راستہ بچتا ہے جب صوبائی حکومت عوام کے مفادات پر ہی ضرب لگانا شروع کر دے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر شہر کو تباہ کر کے پاکستان کو معاشی نقصان سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے، یہ بلا جھجک و احساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے اور اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سےفائدہ نہیں اٹھا سکتے، لہذا جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا ہم ایک قدم آگے اور 2 قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا کیوں کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم نے آئین کے مطابق صوبوں کو آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارش کے باعث کرنٹ لگنے سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *