Type to search

جرم خبریں قومی

راولپنڈی: خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل ساتھیوں سمیت گرفتار

تھانہ چونترہ کے علاقے میں خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث 2 مرکزی اور 4 نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقے میں خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث سفاک درندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے اب تک 2 مرکزی ملزمان سمیت 4 مزید نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی پی او احسن یونس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزمان میں گروپ کے سربراہ رب نواز کے دو بیٹے دانش اور اکرام شامل ہیں، گرفتار مرکزی ملزم دانش نے ابتدائی تفتیش میں خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے بتایا ہے کہ اپنی ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اپنے باپ، بھائی اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے خواتین اور بچوں کو قتل کیا۔

سی پی او نے بتایا ہے کہ مقدمے میں نامزد رب نواز کے بھائی اشرف اور بھتیجے عاقب سمیت 6 مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، باقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سی پی او احسن یونس کا کہنا ہے کہ كوئی ملزم قانون کی گرفت سے نہيں بچ سكتا، سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تھانہ چونترہ كے علاقے ميں خواتين اور بچوں كے قتل كا اندوہناک واقعہ پيش آيا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا جس میں دہشت گردی ايكٹ، قتل، اقدام قتل اور ديگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *