Type to search

خبریں سیاست

اوئے بے غیرت کے بچو ، بے غیرتوں کی طرح باتیں کرتے ہو؟ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مغلظات سے اٹی آڈیو لیک

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔ جس میں وہ  کچھ ایسے لوگوں کے لئے مغلظات کا استعمال کر رہے ہیں جو انکے مطابق صحافی ہیں۔

علی امین گنڈا پور اس آڈیو میں کہہ رہے ہیں۔  کہ اوئے بےغیرت کے بچو، یہ بےغیرتوں کی طرح گروپ میں ایڈ کر لیتے ہو پھر بے غیرتوں کی طرح باتیں کرتے ہو۔ تم لوگوں کا میں لحاظ کرتا ہوں کہ تم لوگ اپنے حساب صحافی بنے ہوئے ہو، میرے سامنے جس دن تم لوگ سامنے آگئے نا میں منہ توڑ کر نا میں تمھارے اندر گھسا دوں گا۔ یہ تمہاری صحافت،  بےغیرتی اور بے شرمی، تمہیں شرم نہیں آتی ہے، بد تمیز بےغیرت۔ 

انکی یہ آڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔ اور صارفین اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  اسلام آباد لاک ڈاؤن کے وقت علی امین گنڈا پور بنی گالہ کی جانب گامزن تھے کہ پولیس ناکے پر ان سے شراب کی بوتلیں برامد ہوئیں جس پر وزیر موصوف نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ تو خالص شہد کی بوتلیں ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *