Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں شو بز فيچرڈ قومی

سلمیٰ ظفر کے بعد ایک اور اداکارہ کے جویریہ اور سعود پر الزامات، 90 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام عائد کر دیا

حال ہی میں سینیئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اداکارہ جویریہ اور ان کے شوہر سعود پر ایک کروڑ روپے ہڑپ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ سلمیٰ ظفر نے 35 منٹ دورانیے کے ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعود اور جویریہ ان کے ایک کروڑ جب کہ عام ملازمین کے بھی ہزاروں روپے کھا گئے۔

سینئر اداکارہ نے سعود اور جویریہ پر پروڈکشن ہاؤس کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک رکھے جانے کے الزامات بھی عائد کیے تھے اور بتایا تھا کہ وہ ملازمین کو کھانا بھی احسان کے طور پر کھلاتے تھے۔ تاہم اب ایک اور اداکارہ بھی جویریہ اور ان کے شوہر سعود کے خلاف سامنے آگئی اور انہوں نے بھی دونوں پر کم از کم 90 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

اداکارہ شیری شاہ نے انسٹاگرام پر تقریبا 10 منٹ دوانیے کی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ جویریہ اور سعود نے ان کے 90 لاکھ روپے دینے ہیں۔

شیری شاہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ یہ زندگی اور یہ کیسی محبت سیریلز میں 7 سے 10 سال تک کام کیا اور انہیں محض 10 لاکھ روپے ہی ادا کیے گئے۔

شیری شاہ نے بتایا کہ وہ یہ ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئیں، کیوں کہ ان کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی جویریہ اور سعود ان سے رابطہ نہیں کر رہے اور انہیں سلمیٰ ظفر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمت آئی۔

شیری شاہ نے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے جویریہ اور سعود کو پیسے نہ دینے پر قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی قانونی ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو جویریہ اور سعود کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے جے جے ایس پروڈکشن کی جانب ساڑھے 77 لاکھ روپے رہتے ہیں۔

قانونی نوٹس میں جے جے ایس پروڈکشن سے ذہنی پریشانی دینے پر 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، ساتھ ہی جویریہ اور سعود سے وکلا کی فیس کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں جویریہ اور سعود کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 15 دن میں مذکورہ نوٹس کا جواب دیں، دوسری صورت میں شیری شاہ دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

شیری شاہ کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوائے جانے پر تاحال جویریہ اور سعود نے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی انہوں نے ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر کوئی مؤقف دیا ہے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *