Type to search

بین الاقوامی خبریں مذہب

حج بیت اللہ کے لئے بلا اجازت زبردستی گھسنے والے 1000 کے قریب افراد گرفتار

سعودی حکومت نے حج کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بلا اجازت مقدس مقامات میں داخل ہونے والوں کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے پر ڈبل جرمانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

جبکہ  سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔

 اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔

لیکن سعودی حکومت بد مزگی سے  بچ پھر بھی نہیں سکی ہے۔ اور ایک ہزار کے قریب افراد کو بلا اجازت زبردستی مکہ معظمہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر ان گرفتاریوں نے سعودی عرب میں ہل چل پیدا کی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان افراد کو بھاری جرمانے کیئے جائیں گے۔ 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *