Type to search

حادثہ خبریں

راولپنڈی: سڑک پر الٹی سمت سے بھاگتا آتا ہوا بیل دھماکے سے گاڑی کی سکرین کے اندر جا گھسا: ویڈیو وائرل

راولپنڈی میں کشمیر روڈ پر بیل رسی چھڑا کر بھاگ نکلا۔ اسکی دوڑ محدود نہ رہی اور مین روڈ پر رانگ وے بھاگنے لگ گیا۔

رسی چھڑا کر بھاگنے والے اس بیل نے کئی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پکڑ لی تھی۔ کسی آندھی طوفان کی طرح بھاگتے اس بیل کو قریب ہی چلتی ایک گاڑی میں سوار شخص نے فلمانا شروع کردیا۔

ابھی چند ہی لمحے گزرے تھے کہ بیل کے سامنے سے آتے ہوئے ایک مہران گاڑی کے اندر زور دار دھماکے کے ساتھ جا ٹکرایا۔ ان مناظر کو قید کرنے والی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔  مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ اور بیل کو مردہ حالت میں گاڑی کے اندر سے  ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نکالا۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *