Type to search

حکومت خبریں قومی معیشت

اوگرا نے عید سے قبل ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 1.56 روپے اضافے کا اعلان کر دیا، اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 1.56 روپے کلو اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جبکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18.48 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اگست کے لیے 11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 1363.55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ جولائی کے لیے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1345.07 روپے تھی۔

واضح رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *