Type to search

Coronavirus حکومت خبریں سیاست قومی

کرونا وائرس: قوم کو سادگی سے عید منانے کی ہدایت کرنے والے وزیر اعظم پاکستان خود فیملی کے ہمراہ عید منانے نتھیا گلی پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم ایبٹ آباد کے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیا گلی پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نماز عید کے ساتھ قربانی بھی وہیں کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لاپرواہی برتی گئی تو وائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سے ہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کرونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو ہسپتال بھر جائیں گے۔

خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی، وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 31 جولائی سے 2 اگست یعنی (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *