Type to search

خبریں دہشت گردی

چمن میں دھماکا: پانچ افراد شہید ہوگئے، درجن بھر زخمی

چمن مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا چمن  کی مال روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *