Type to search

جرم حکومت خبریں قومی

گوجرانوالہ میں ٹائیگر فورس کی خواتین کا دو لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹائیگر فورس کے مردوں کے بعد خواتین نے بھی شہریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں ٹائیگر فورس کی خواتین نے دو لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

ویڈیو میں ٹائیگر فورس کی خواتین کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کے تشدد سے ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ متاثرہ خواتین نے ٹائیگر فورس کی ملوث کارکنوں کیخلاف کارروائی کے لیے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست جمع کروا دی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس نے ٹائیگر فورس کی خواتین کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

متاثرہ خواتین نے اعلیٰ حکام سے ملوث خواتین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *