Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں شو بز قومی

سونو نگم پاکستانی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کا کلام ’بول ہو‘ سن کر رو پڑے

ہمسایہ ملک بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم پاکستانی کلام ‘بول ہو’ سن کر آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے اس کلام کو ایک مثالی شاہکار قرار دیا۔

سماجی روابط کی ایپ انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نیس کیفے بیس منٹ کا کلام ‘بول ہو’ سن رہے ہیں۔ نیس کیفے بیس منٹ کا کلام ‘بول ہو’ پاکستان کی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کا شاہکار ہے جسے سن کر بھارتی گلوکار آبدیدہ ہوگئے۔

سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیران ہوں کہ ایسا کام بھی ہوتا ہے جسے سننے کے بعد انسان پھوٹ پھوٹ روئے۔

بھارتی گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی گانا سن کر پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کردوں گا۔

گلوکار نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔

علاوہ ازیں بھارتی گلوکار سونو نگم نے پاکستانی کم عمر گلوکار ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کلام کو خوب سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) on

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *