Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں

بالی ووڈ ہیرو سنجے دت میں پھیپھڑوں کا کینسر آخری سٹیج پر تشخیص: ‘سنجے والدہ کو بتانے کے لئے دبئی میں ہیں’

بالی ووڈ اداکار سنجے دت  میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ تھرڈ سٹیج پر ہے۔  بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

 بھارتی شوبز  جرائد نے لکھا ہے کہ اس خبر سے  سنجے  بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں۔  خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں ہے۔

بیماری کے حوالے سے   بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *