Type to search

Coronavirus تعلیم خبریں

نجی سکولوں کے مالکان کی تنظیم نے 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں نے کہا حکومت سکولز کھولنے کے فیصلے کو اپنے ساتھ ٹکراو نہ سمجھے، حکومت فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولوں اور مدارس کو کھولنے کا اعلان کرے، بہ صورت دیگر ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم میں ہونے والے حرج سے بچنے کیلئے ازخود پندرہ اگست سے کھول دینگے۔

حکومت کی تعلیم کے حوالے سے غیر سنجیدہ روش کے باعث نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کام کرے گی،اگر حکومت نے نجی تعلیمی ادارے کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کا معاملہ اگلے ماہ تک موخر کیا تھا۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *