Type to search

حکومت خبریں سیاست قومی

مجھے نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا حکومت چار پانچ ماہ نکال سکے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، یہ تبدیلی ہے کہ لوگوں کا غصہ اب ابل رہا ہے، لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے اور مجھے نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی، حکومتیں جب کمزور ہوجاتی ہیں تو وہ پولیس اور ملازمین سے لاقانونیت کرواتی ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا، ایک وزیراعظم کی بیٹی کی لیاقت باغ کے باہر زندگی چھین لی گئی اور دوسرے وزیراعظم کی بیٹی سے بھی اس طرح کا منظر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، مریم نواز کی گاڑی پر پہلے شیلنگ اور پھر پتھروں کی بارش کی گئی، اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت فرمائی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *