Type to search

حکومت خبریں سیاست قومی

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

ایوان صدر میں تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے سید علی گیلانی کے لیے نشان پاکستان وصول کیا، سيد علی گيلانی کو پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز آزادی کيلئے بےمثال جدوجہد کے باعث ديا گيا۔

بزرگ رہنما کو نشان پاکستان سے نواز کر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کیلئے سید علی گیلانی کی بے لوث اور مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کے غیر متزلزل عزم، جذبے، استقامت اور قیادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، ظالمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔

پاکستان نے 90 برس کی ضعیف العمری میں سید علی شاہ گیلانی کی گھر میں بلا جواز نظر بندی پر بھی تشویش اظہار کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کا اعلان وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سید علی گیلانی طویل عرصے سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بعد ازاں سینیٹ نے بھی سید علی گیلانی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد منظور کی تھی۔

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *