Type to search

Coronavirus خبریں صحت قومی

انسداد پولیو مہم پر بات چیت کے لئے بل گیٹس اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کرونا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پرگفتگو  ہوئی جب کہ کرونا کے دوران پولیو مہم مؤثر انداز میں چلانےکیلئے محفوظ آغاز اورکوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہرجگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےکہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔  اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی کے ذریعے دستیاب وسائل کا صحیح استعمال کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *