Type to search

حکومت خبریں سیاست قومی

پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے: سعودی عرب

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سعودی سفیر نواف بن سیعد احمد المالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے دونوں ممالک کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قرار دیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، ہم پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ ہی آئندہ چھوڑیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *