Type to search

خبریں کھیل

راشد لطیف الطاف حسین اور بوری بند لاشوں کی دھمکی دیتا تھا: سلیم ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق کرکٹر سلیم ملک نے الزام عائد کیا کہ سابق کپتان راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ بوری بند لاش ملے گی۔

سلیم ملک نے الزام عائد کیا کہ راشد لطیف ایم کیو ایم کا نام لیتے تھے، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو اپنا باپ کہتے تھے۔ انہوں نے راشد لطیف سے سوال بھی کیا کہ وہ ایسا اب کیوں نہیں کہتے۔

 جیو نیوز کے مطابق سلیم ملک نے مزید کہا کہ جاوید میانداد راشد لطیف کو لے کر آئے اور  راشد نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔

سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے لیے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنادیا، ایک بوٹی کے لیے پورا بکرا قربان کردیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *