Type to search

احتجاج جرم خبریں قومی

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاقے ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا اندھا قتل

پاکستان کے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاقے ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا اندھا قتل، پولیس تاحال قاتل کا پتا لگانے میں ناکام، مقتول کے بوڑھے والدین انصاف کے لیے دربدر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں 27 سالہ پروفیسر کا قتل ہوا ہے اور پولیس 115 روز گزرنے کے باوجود تاحال قاتلوں کا پتا نہیں چلا سکی۔

افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق 2 نامعلوم افراد نے پروفیسر ابرار کو رات کے وقت گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے پیٹ میں گولی مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اس واقعے کی ایف آئی آر 28 اپریل 2020 کو ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن میں دفعہ 302 اور 34 کے تحت درج کی گئی لیکن 4 ماہ گزرنے کے باجود پولیس قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی اور نوجوان کے قتل کی تحقیقات سست روی کا شکار ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *