Type to search

Coronavirus انٹرٹینمنٹ خبریں

کرونا کا شکار بالی ووڈ لیجنڈ دلیپ کمار کے بھائی انتقال کر گئے

بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھائی جنہیں دو روز قبل ہی کرونا کا مرض ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، انتقال کر گئے ہیں۔

ہسپتال کے مطابق کرونا وائرس کے علاوہ اسلم خان ذیابیطس، فشار خون اور دل کی بیماری اسکیمک کا بھی شکار تھے اور انکی حالت تشویشناک تھی۔  یاد رہے کہ دلیپ کمار کے دو بھائی کرونا کا شکار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کے بھائیوں کی حالت ان کی عمروں اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے تشویشناک ہے، ان کے اہم اعضا تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے کی شکایت پیدا ہوئی تھی  اور ٹیسٹ کرانے پر کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *