Type to search

انصاف حکومت خبریں شو بز قومی

اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو طویل قانونی جنگ کے بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا گیا۔

راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔ سول عدالت نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، اس مقدمہ میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔

عتیقہ اوڈھو نے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر سے سہی انصاف مل گیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *