Type to search

حکومت خبریں سیاست قومی کرپشن

’تحریک انصاف کے بیانیے کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا، جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے‘

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تحریک انصاف کے بیانیے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عدالت اور حکومت نے باہر جانے دیا، نوازشریف علاج کے بہانے لندن گئے اور وہاں ایک ایکسرے بھی نہیں کرایا، نوازشریف نے اپنی بیماری کا بہانہ بنا کر ملکی قوانین کا مذاق اڑایا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کے لئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت نیب کو کہے گی اس سلسلے میں دفتر خارجہ سے رابطہ کرے، نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ مریم نواز سے نیب نے کرپشن کا حساب مانگا تو خود پر حملے کا ڈرامہ رچایا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *