Type to search

خبریں کھیل

’مجھے ساتھی کرکٹرز للی شاہ کے نام سے پکارتے ہیں‘

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نو جوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا ایکشن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دنیا کرکٹ کے لیجنڈری بالر ڈینس للی سے مشابہہ ہونے کی وجہ سے انکو الگ قسم کی توجہ مل رہی ہے۔  اور اب انہوں نے خود بتایا ہے کہ انہیں انکے ساتھی کرکٹرز آسٹریلوی لیجنڈ کے نام پر للی شاہ کہہ کر پکارتے ہیں۔ 

آسٹریلیا کے عظیم فاسٹ بولر ڈینس للی نے1971 سے 1984 کے درمیان 70 میچز میں 355 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پیسر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بہت بڑے لیجنڈ ہیں، میں تو بس بولنگ کرتا ہوں، پوری کوشش اور اگر ان سے زیادہ نہیں تو ان جتنی محنت کرکے نام بناؤں گا، انھوں نے کہا کہ اسکواڈ کا سب سے چھوٹا رکن ہونے کے باعث تمام سینئر پلیئرز مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *