Type to search

خبریں

دھونی کی تعریف کیوں کی؟ ثقلین مشتاق کو پی سی بی نے یو ٹیوب چینل استعمال کرنے سے روک دیا

پی سی بی کے ہیڈ آف پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے اپنے  یو ٹیوب چینل پر ایم ایس دھونی کی تعریف کی اور انکی انٹرنیشنل کرکٹ کے میدانوں کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر جانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا جس پر انہیں بورڈ کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے اور سٹاف کو یو ٹیوب چینل استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ثقلین سمیت ہائی پرفارمنس سنٹر اور نئے کوچزکو پالیسی سے آگاہ کر دیا ۔

 

جنگ کے سپورٹس رپورٹر پاکستان کرکٹ بورڈ میں حال ہی میں ملازمت اختیار کرنے والے سابق ٹیسٹ آف اسپنر ثقلین مشتاق کو تنبیہہ کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمے داریوں کا احساس دلایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سوشل میڈیا پالیسی کو سخت کرتے ہوئے حال ہی میں ملازمت اختیار کر نے والے کوچز کو نئی گائیڈ لائن دی اورکوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے منع کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی کے خلاف کام کرنے والوں کو ضابطے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس کے بعد محمد یوسف،فیصل اقبال، باسط علی اور عتیق الزماں کے یو ٹیوب چینل خاموش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور کرکٹ تعلقات کشیدہ ہیں۔

پالیسی کے مطابق انٹرویوز دینے کے لیے بھی پیشگی اجازت درکار ہو گی ۔ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب چینل پر چار روزقبل بیان سامنے آیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *