Type to search

حکومت خبریں قومی

آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران چار دریاؤں میں سیلاب آنے کا خدشہ، فلڈ وارننگ جاری

محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران چار دریاؤں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے بارشی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے، چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے اور راوی اور کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے-

دوسری جانب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ فلڈ فور کاسٹ ڈویژن کی طرف سے فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی۔

صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد محکمہ کے تمام افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔ تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سیلاب سے بچاؤ کے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شل دی جاچکی ہے۔ فیلڈ میں مشینری پہنچا دی گئی ہے اور حفاظتی کیمپس لگا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے مجوزہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سیلابی علاقوں کے نقشے بنوا کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچا دیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *