Type to search

حکومت خبریں سیاست قومی میڈیا

فیاض الحسن چوہان اور فریحہ ادریس کے درمیان لائیو شو میں شدید تکرار

 نجی ٹی وی چینل ابتک نیوز کے ٹاک شو کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اور اینکر پرسن فریحہ ادریس کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔

پروگرام کی اینکر پرسن فریحہ ادریس نے صوبائی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کی جو رپورٹس تھیں وہ غلط ہیں، تو بطور انفارمیشن منسٹر پنجاب کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں؟ جس پر فیاض الحسن چوہان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ رپورٹس غلط ہیں۔

صوبائی وزیر کے اس جواب پر پروگرام اینکر نے پوچھا کہ تو کیا پھر نواز شریف کی رپورٹس درست تھیں، جس پر فیاض الحسن چوہان اُن سے الجھ پڑے اور فریحہ ادریس سے کہا کہ آپ مجھے میرے سوال کا جواب نہیں دینے دے رہیں۔ 

صوبائی وزیر کے جارحانہ رویے پر اینکر پرسن نے کہا کہ آپ کی حکومت پر پہلے ہی الزام ہے کہ آپ خواتین اینکر پرسنز کو ڈرا دھمکا کر انٹرویو ریکارڈ کرواتے ہیں۔ فریحہ ادریس کی اس بات پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آپ نے مجھ پر الزام لگایا ہے، جس کے بعد پروگرام کے میزبان اور مہمان کے درمیان شدید لفظی جنگ ہوئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی صحافیوں سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں جوتے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *