Type to search

انٹرٹینمنٹ بڑی خبر بین الاقوامی خبریں

داؤد ابراہیم کی گرل فرینڈ اور منگیتر ہونے کا الزام: کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا کی مہوش حیات کے خلاف مذموم مہم

بھارتی میڈیا نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ بدنام زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کی گرل فرینڈ ہیں اور جلد ہی انکی داؤد ابراہیم سے منگنی ہونے والی ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ سنسنی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے میں ید طولیٰ رکھنے والے بھارتی میڈیا نے  مہوش حیات پر یہ عجیب و غریب الزام تب لگایا جب مہوش کی جانب سے کشمیریوںاور مقبوضہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھائی گئی اور بھارتی غاصبانہ رویئے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 

 جیو نیوز نےلکھا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے مہوش حیات کے خلاف من گھڑت اور بے سروپا خبریں چلائی گئیں اور صحافی اقدار کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔

 دوسری جانب بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کردار کشی اور پروپیگنڈے پر زبان بند نہیں کرسکتی اور مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی،مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈاکیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں، بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ اگر کسی کے ساتھ اسکینڈل بنانا ہو تو ہالی وڈ کے لیونارڈو کیپریو کے ساتھ بنانا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *