Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں

“ارتغرل” ڈرامے کے اداکار اینگن التن مسجد کا افتتاح کرنے پاکستان آئیں گے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مشہور ٹی وی ڈرامہ ارتغرل کے ادکار انگن التن ایک مقامی کمپنی کے برینڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار لاہور کی ایک ہاوئسنگ سوسائیٹی سے معائدہ پر دستخط کرنے کے بعد مسجد کا افتتاح کریں گے۔ دزیاتن انگن التن کے ساتھ ساتھ درلس ارتغرل کے باقی اداکاروں کو پاکستان میں بے بہا پزیرائی کے ساتھ ساتھ کافی برینڈز کی طرف سے معائدوں کی پیشکش بھی ہوچکی ہے۔

ترکی کے ڈرامہ سیریل ہمیشہ سے پاکستان میں مقبول رہے ہیں مگر درلس ارتغرل نے تمام تر باقی ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ متعدد ایوارڈز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ڈرامہ نیٹفلکس کے ٹاپ ٹین ڈراموں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ نمبر ون پوزیشن پر نہ رہنے کے باوجود یہ ڈرامہ سیریل کبھی بھی ٹاپ ٹین کی لسٹ سے خارج نہیں ہوا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *