Type to search

احتجاج حکومت خبریں

احتجاج کرنے والے DHA کراچی کے رہائشیوں کے خلاف FIR درج

حالیہ دنوں میں DHA کراچی اور CBC کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے والے ڈی ایچ اے کراچی کے رہائیشوں کے خلاف آج مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

ایف اآئی آر میں کل 22 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ عرب نیوز کے نمائندے نعمت خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایف آئی آر کی کاپی شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے خلاف ریاستی اداروں اور DHA مخالف نعروں کی بنیاد پر پرچہ کاٹا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ان مظاہرین نے فلاحی کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ چند روز سے DHA اور کراچی کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں۔ پیر کی دوپہر کراچی میں احتجاج کرتے ہوئے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے باہر احتجاج کیا تھا اور بعدازاں یہ مظاہرین دفتر کے دروازے کو دھکا دیتے ہوئے اس کے اندر داخل ہو گئے تھے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *