Type to search

خبریں

حکومت سندھ کا سیکریٹری بلدیات افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے صوبائی سیکرٹری بلدیات افتخار شلوانی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے افتخار علی شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

افتخار علی شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری، کمشنر کراچی کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *