Type to search

خبریں

لاہور: پہلے ہی دن راؤنڈ کے دوران ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا چالان کردیا۔

 جیو نیوز کی رپورٹ  کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ شہر کا دورہ کرنے نکلے تو اس دوران  ٹریفک وارڈن نے موبائل سننے پر سی سی پی او کا چالان کردیا۔ عمر شیخ پرائیویٹ گاڑی اور سادہ کپڑوں میں مختلف علاقوں کادورہ کررہے تھے۔

ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او کا 500 روپے کا چالان کیا۔ سی سی پی لاہور نے چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو سراہا۔

یاد رہے سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات کے بعد آئی جی پنجاب کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *