Type to search

جرم خبریں

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر شیخوپورہ کے قریب ایک اور ڈاکے کی واردات: پولیس کو کال کرنے کے باوجود نہ پہنچی

 ابھی گجر پورہ  موٹر وے واقعہ کے غم و غصے میں کمی واقع نہیں ہوئی تھی کہ  سب سے پرانی اور مصروف ترین موٹر وے پر ایک اور واردات پیش آئی ہے اور شیخوپورہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا۔

 جیو نیوز کی اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا، گولیاں مار کر کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے۔

موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو میٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی۔  ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔ 

مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی جواب نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *