Type to search

خبریں میڈیا

ابصار عالم پر بغاوت، بلال فاروقی پر اداروں کے خلاف بات کرنے کے مقدمات قائم

میڈیا اطلاعات کے مطابق  ایکسپریس میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی بلال فاروقی کو مسلح افواج کے حوالے سے  فیسبک پوسٹ  پر انکے ڈی ایچ اے میں واقع گھر سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انکے خلاف درخواست دہندہ ایک فیکٹری میں مشین آپریٹر ہے۔

نیا دور کو دستیاب ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحافی بلال فاروقی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں مذہبی طور پر متنازع باتیں درج تھیں جب کہ پوسٹ میں مسلح افواج سے متعلق ایسی باتیں موجود تھیں جن کا دشمن اپنے استعمال کے لئے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ان کے خلاف دفعہ نمبر پانچ سو پانچ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے تحت درج مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔  یاد رہے کہ صحافی بلال فاروقی کو انکے گھر سے اٹھایا گیا۔ جب کہ انکا فون لینے کے لئے ایک گھنٹے بعد پولیس اہلکار آئے تو انہوں نے انکی اہلیہ کو اسکی گرفتاری کے بارے میں بتایا۔

دوسری جانب سینئر صحافی اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم کی ٹویٹس کو بنیاد بنا کر انکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ابصار عالم نے افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ’انتہائی نامناسب زبان‘ استعمال کر کے ’دستور پاکستان کے آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری‘ کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ مقدمہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے حامی انصاف لائرز فورم کے ایک عہدیدار کی درخواست پر دینہ پولیس نے درج کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ’سابق چیئرمین ابصار عالم نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر افواج پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف انہتائی گھٹیا لینگویج استعمال کی ہے‘۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *