Type to search

جرم خبریں

موٹروے ریپ کیس میں نیا موڑ: ملزمان سے پانچ منٹ قبل ایک ٹرک گاڑی کے پاس رکا، ڈرائیور گاڑی کا شیشہ بجاتا رہا

گجر پورہ  گینگ ریپ کی تحقیقات میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ جیو نیوز نے پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ  ریپ کرنے والے ملزمان سے کچھ ہی منٹ قبل ایک ٹرک  والا آکر خاتون کی گاڑی کا شیشہ بجاتا رہا تھا اور اسنے گاڑی کا بونٹ بھی کھولا تھا۔

پولیس کےمطابق خاتون سے زیادتی کے واقعےسے پہلےمخالف سمت سے آنے والا ٹرک خاتون کی کار دیکھ کر رکا تھا اور ٹرک سے ایک شخص اترا جو ڈیوائڈر عبورکرکےگاڑی کے پاس آیا تھا، ٹرک والے نےگاڑی کاشیشہ کھٹکھٹاکرخاتون سےبات کرنےکی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون نے دروازے اور شیشے لاک کیے رکھے اور اشاروں سے رکنےکی وجہ بتائی، جس پر ٹرک سے اترنے والے نے خاتون کی کارکا بونٹ بھی اٹھایا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے موبائل فون سے ٹرک کی تصویرلےلی تھی تاہم فون سے ملنے والی تصویر میں ٹرک کا نمبر واضح نہیں  ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *