Type to search

بڑی خبر حکومت خبریں سیاست

عمر شیخ قابل افسر، انہیں نہیں ہٹایا جائے گا: وزیر اعظم عمران خان سی سی پی او لاہور کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

وزیر اعظم  عمران کان اب کھل کر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی حمایت میں آگئے ہیں۔ اور ان سے منسوب بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عمر شیخ کو نہیں ہٹایاجائے گا۔ اور یہ بھی کہ وہ ایک بہترین اور قابل افسر ہیں۔

یاد رہے کہ موٹرے ریپ کیس کے بعد  سی سی پی او عمر فاوق نے بے حسی کی حد کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو ہی اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب عورت کی غلطی سے ہوا۔ اسے رات کو اکیلے نہیں نکلنا چاہئے تھا اور اگر نکل ہی پڑی تھی تو یہ راستہ نہ لیتی۔ اور اگر یہ راستہ لے لیا تھا تو پٹرول چیک کر لیتی۔ 

ان ریمارکس کے بعد ان کو ہٹانے کے حوالےسے ملک کے  کونے کونے سے مطالبہ سامنے آیا تھا۔ اور تاحال یہ دباؤ موجود ہے۔ حکومت کے مشیر، وزرا اور ممبران قومی اسمبلی مسلسل عمر شیخ کا دفاع کرتے رہے ہیں تاہم اب وزیر اعظم عمران خان نے بھی انکی حمایت کردی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *